پی ایس ایل ٹیموں کے پریکٹس میچز اور دیگر سرگرمیوں کی سکیورٹی پر غور

پی ایس ایل میچز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید، سی ٹی او کیپٹن (ر) ملک لیاقت، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید،ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر اور پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پی ایس ایل ٹیموں کے پریکٹس میچز اور دیگر سرگرمیوں کی سکیورٹی پر غور کیا گیا۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ بعض ایام میں ورلڈ کبڈی کپ اور پی ایس ایل ایونٹس ایک ساتھ ہونے کی صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔ سی سی پی او نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ پی ایس ایل کے دوران ٹریفک اور پارکنگ کا جامع پلان تیار کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانا پڑے
Comments
Post a Comment