وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف

یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے یوٹیلٹی سٹورز میں عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف سے محروم کردیا گیا۔ فراڈ میں یو ٹیلٹی افسراور فلور ملز ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں سینکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کئے گئے۔
جبکہ یوٹییلٹی سٹورز پر آٹے کی جعلی قیمت ظاہر کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کی مد میں ہونے والے فراڈ پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور عمر لودھی نے کہا ہے کہ آٹے کی فروخت پر گھپلوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں جن پر تحتقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، 24 گھنٹوں میں رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملوث ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔واضح رہے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یو ٹیلٹی سٹورز پر عوام کو چینی اور آٹے کی قیمت میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اب ملازمین و افسروں کی ملی بھگت سے فراڈ سامنے آگیا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) عمر لودھی نے یوٹیلٹی سٹور پر کسی چیز کی قیمت اضافے کی خبر کو مسترد کردیا تھا ۔
Comments
Post a Comment