چوہدری نثار کی آخری غلطی بہت بڑی تھی

چوہدری نثار کی آخری غلطی بہت بڑی تھی

چوہدری نثار کی آخری غلطی بہت بڑی تھی
چوہدری نثار اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ کہاجا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کے اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ہو، لیکن ابھی تک ایسی کوئی ملاقات سامنے نہیں آئی۔ چوہدری نثار کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے اپنے سیاسی کیریئر میں کافی غلطیاں کی ہیں، لیکن ان کی آخری غلطی بہت بڑی تھی۔
الیکشن2018 میں جس طرح چوہدری نثار نے اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کو چھوڑا تھا ، وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک بھیانک غلطی تصور کی جاتی ہے۔ لیکن اگر ابھی بھی چوہدری نثار واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ آ سکتے ہیں کیونکہ ابھی بھی ا ن کے پاس ا ن کا حلقہ اور ووٹ بینک موجود ہے۔لیکن اب ن لیگ میں واپسی کرنے کے لئے چوہدری نثار کو نوازشریف سے معاملات طے کرنے ہوں گے کیونکہ چوہدری نثار نے جس طرح ان کو چھوڑا تھا، ان کے لئے واپسی کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

Comments