حکومت کی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری

حکومت کی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری

حکومت کی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے تمام پنشنرز کا ڈیٹا آن لائن کر دیا ہے۔ای او بی آئی کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا آن لائن کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد اب تمام پنشنرز محکمے کی ویب سائٹ پر جا کر پنشن سے متعلق معلومات اور اپنی پنشن کی رقم کے حوالے سے گھر بیٹھے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ای او بی آئی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کے چکر میں تمام اداروں کو تباہ وبرباد کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں مضبوط بنا رہی ہے۔جس کی ایک چھوٹی سی مثال ای او بی آئی ہے۔زلفی بخاری نے مزید کہا ہے کہ ای او بی آئی نے پنشنز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے شاندار اقدامات کیے۔

Comments