مودی نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کا تشخص برباد کر دیا

مودی نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کا تشخص برباد کر دیا

مودی نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کا تشخص برباد کر دیا
گلف نیوز میں تحریر کردہ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ مودی نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کا تشخص برباد کر دیا، بھارتی وزیراعظم کی فاشسٹ پالیسیوں کے بعد اب دنیا بھارت کو ایک پرتشدد اور چھوٹی سوچ والا ملک تصور کرنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے نامور سیاستدان ششی تھرور نے خلیجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کیلئے ایک آرٹیکل تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے خود اپنے ملک بھارت کا شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔
ششی کا کہنا ہے کہ دنیا بھارت کو ایک جمہوری اور پرامن ملک کے طور پر دیکھتی تھی، تاہم اب ایسا نہیں رہا۔ بھارت کا وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا کے سامنے اپنے ملک کا تشخص برباد کر بیٹھا ہے۔ بھارت نے 90 کی دہائی میں اکنامک ریفارمز لانے کے بعد آہستہ آہستہ ترقی کرنا شروع کی تھی۔

Comments