اداروں نے کیماڑی میں پر اسرار گیس کا سراغ لگا لیا

اداروں نے کیماڑی میں پر اسرار گیس کا سراغ لگا لیا، کراچی پورٹ پر لنگر انداز مال بردار جہاز زہریلی گیس کی وجہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق کئی افراد کی موت کی وجہ بننے والی زہریلی گیس کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم اداروں کی تحقیقات میں پر اسرار گیس کا سراغ لگایا گیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پر اسرار زیریلی گیس کراچی پورٹ پر لنگر انداز ایک مال بردار جہاز میں سے نکل کر پھیلی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق زہریلی گیس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ گیس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گیس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔
Comments
Post a Comment