وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر سابقہ اہلیہ جمائما خان کا دلچسپ تبصرہ

وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر سابقہ اہلیہ جمائما خان کا دلچسپ تبصرہ۔ فلمی پوسٹرمیں بشریٰ بی بی کے ہاتھوں کے پاس کرسٹل بال دکھائی گئی ہے، پوسٹر کا عنوان ’’تُو نے کیسا جادو کیا؟‘‘ ہے۔ تفصیلات کے
فلمی پوسٹر میں وزیر اعظم عمران خان کے پیچھے ان کی نئی بیوی بشریٰ بی بی کو دکھایا گیا ہے جن کے ہاتھ میں ایک کرسٹل بال ہے۔ کرسٹل بال پر نظر آنے والی عبارت میں ’تو نے کیسا جادو کیا‘ درج ہے۔ فلمی پوسٹر پر جمائما خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون ہے وہ جسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟ ایسا انہوں نے پوسٹر کو اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے لکھا۔
وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے فلمی پوسٹر کا انگریزی ترجمہ کرکے اس کے ساتھ با معنی تین مزاحیہ اموجیز بھی بنائے ہیں۔ جمائما خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کی طرح ان کو بھی یہ عمل مضحکہ خیز لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی تضحیک نہیں چایتی ہیں۔ واضح رہے کہ جمائما خان وزیر اعظم عمران خان کی پہلی بیوی ہیں جن میں سے وزیر اعظم کے دو بیٹے ہیں۔ جمائما سے طلاق کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ریحام خان سے شادی کی تھی جس کا انجام بھی طلاق پر ہوا تھا جبکہ بشریٰ بی بی وزیر اعظم کی تیسری بیوی ہیں۔مطابق وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ان کے فلمی پوسٹر پر مزاح سے بھرا ایک ٹوئیٹ کیا ہے۔
Comments
Post a Comment