شہبازشریف امپائر کے اشارے کے بعد پاکستان آئیں گے

مسلم لیگ ن اس وقت اپنے بھائی میاں محمد نوازشریف کے علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں جبکہ امید کی جا رہی ہے کہ وہ پاکستا ن آ کر مسلم لیگ ن کی سیاسی صورتحال پر غور کریں گے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امپائر کے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں، جب انہیں اشارہ دیا جائے گا وہ تب پاکستان آ جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو جب محسوس ہو گا کہ اب ان کے لئے پاکستان میں سیاست آسان ہے اور وہ گیم چینجر کا کردار ادا کر سکتے ہیں، وہ تب واپس آنے کا فیصلہ کر لیں گے۔یاد درہے کہ شہبازشریف کی وطن واپسی سے متعلق کافی خبریں گردش کر رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ وہ فروری کے آخری ایام میں یا مارچ میں واپس آجائیں گے۔
Comments
Post a Comment