بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، نوعمرغیرمسلم لڑکی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیے

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، نوعمرغیرمسلم لڑکی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیے

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج، نوعمرغیرمسلم لڑکی نے پاکستان ..
 بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج بڑھنے لگی، بنگلورو میں بھی ایک نو عمر لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے۔بھارت میں اس نوعیت کے متعدد واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں خاص کر جب سے بھارتی سرکار نے متنازعہ شہریت بل لاگو کیا ہے تب سے اس قسم کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
بنگلورو میں پیش آنے والے ایک واقعے میں نو عمر بھارتی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ریلی میں شریک ایک خاتون نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

Comments