مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا، نجی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورہ سے کیا۔
مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں۔یہ بات بھی قابل غور رہے مہاتیر محمد کی ہراپان جماعت پارٹی2018 میں برسر اقتدار آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے انور ابراہیم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ انہیں سونپیں گے۔

Comments