مریم نوازاپنے والد نوازشریف سے کچھ باتیں براہ راست کرنا چاہتی ہیں

مریم نوازاپنے والد نوازشریف سے کچھ باتیں براہ راست کرنا چاہتی ہیں

مریم نوازاپنے والد نوازشریف سے کچھ باتیں براہ راست کرنا چاہتی ہیں
مریم نواز کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے والد میاں محمد نوازشریف کی تیمارداری کے لئے لندن روانہ ہو جائیں۔گزشتہ روز ان کی ضمانت کی درخوات پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ مریم نواز 4 سے 6 ہفتوں میں واپس آجائیں گی۔
اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے خبر کے مطابق مریم نوازلندن اس لئے جانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ نوازشریف سے ایک براہ راست ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔اس بارے میں تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ذرائع کے مطابق خبر نکالی ہے جس کے مطابق مریم نواز نے پاکستان میں رہتے ہوئے کچھ لوگوں سے ملاقات کی ہے جس میں پارٹی کے اہم ممبران بھی شامل ہیں۔
مریم نوازسمجھتی ہیں کہ نوازشریف کو درست معلومات نہیں فراہم کی جا رہی اور انہیں صحیح سمت میں پارٹی کے معاملات کے بارے میں نہیں پتہ۔اس لئے مریم نواز کے پاس کچھ معلومات ہیں جو وہ نوازشریف کے براہ راست بیٹھ کر کرنا چاہتی ہیں۔

Comments