وزیراعظم کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کوبھیجے جانے کا انکشاف

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کو بھیجی جاتی ہے، مسلم لیگ ن کے ایک صاحب نے بتایا کہ عمران خان مذاق میں عدالتی شخصیات یا جن کے بارے میں بھی کوئی گفتگو کرتے ہیں، وہ موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے ہمیں اور میاں نواز شریف بھیجی جاتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تبصرے میں کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں جو اہم ترین شخصیت ہونی چاہیے وہ کابینہ میں نہیں ہے، وہ شخصیت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ہونے چاہئیں، جیسے نوازشریف کی کابینہ میں ناصر جنجوعہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر تھے، اجیت دیول سے کون بات کرے گا؟ مجھے بتائیں اس کو کاؤنٹر کرنے والا پاکستان میں کون ہے؟ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کی اتنی بڑی ٹیمیں ، لیکن آپس میں لڑائیاں، خانہ جنگی، یہ سب تواٹھ کر چل پڑیں گے، یہ حامد خان تو نہیں ہیں،کہ تحریک انصاف سوال جواب کرے گی، یہ تو اٹھ کر چل دیں گے۔
Comments
Post a Comment