نوازشریف کی والدہ ان کو چوہدری نثار سے ملنے کے لئے منانے گئی ہیں

نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کچھ د ن قبل لندن روانہ ہوئی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواشریف کی تیمارداری کے لئے جا رہی ہیں۔لیکن اب تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ لندن اس لئے گئی ہیں تا کہ وہ نوازشریف کو منا سکیں کہ وہ چوہدری نثار سے ملاقات کر لیں۔
مزید بتاتے ہوئے سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اپنی والدہ کو بلایا ہے کیونکہ ان کے مطابق اگر نوازشریف اور چوہدری نثار ملاقات کر کے ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں گے تو ن لیگ کو ا س کا بہت فائدہ ہو گا۔
Comments
Post a Comment