پاکستانی محنت کشوں کو ملائیشین سوشل سیکیورٹی میں شامل کرنے کا معاہدے طے پا گیا

وزارت اوورسیز پاکستانیز اور سوشل سیکیورٹی ملائیشیا کے درمیان پاکستانی محنت کشوں کو ملائیشین سوشل سیکیورٹی میں شامل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت ملائیشن ایمپلائرز قانونی طور پر کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی معلومات ملائیشین سوشل سیکیورٹی کو فراہم کریں گے۔
حادثے کی صورت میں پاکستانی محنت کشوں کو مفت طبی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔کام کے دوران انتقال کی صورت میں اہلخانہ کو تاحیات ماہانہ وظیفہ ملے گا۔وزارت اوورسیز پاکستانی کے مطابق ہر سال تقریبا 15ہزار پاکستانی کام کی غرض سے ملائیشیا جاتے ہیں۔اس معاہدے کے تحت ملائیشیا میں کام کرنے والے 82 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Comments
Post a Comment