انگلش کرکٹر معین علی آزاد کشمیر جانے کو بیتاب

پاکستان سپر لیگ کے لئے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے پاکستان آنا بہت بڑی بات ہے۔گزشتہ روز ہونے والے مقابلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اور نانی کی پیدائش پاکستان کی ہے، لیکن وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئے ہیں۔اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں 15 سال بعد پاکستان آیا ہوں، اس سے قبل بھی پاکستان آتا رہا ہوں اور یہاں کرکٹ بھی کھیل چکا ہوں۔
آزاد کشمیر جانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ میں وہاں ضرور جانا چاہوں گا کیونکہ میری والدہ کی پیدائش آزاد کشمیر میں ہوئی تھی، اس لئے وہاں جانا میرے لئے اہم ہے اور میں وہاں جاوں گا۔یاد رہے کہ یہ ساری گفتگو انہوں نے گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے میچ کے بعد میڈیا سے کی ۔میچ میں معین علی کی ٹیم ملتان سلطانز کی جیت ہوئی جس میں انگلش کرکٹر نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
Comments
Post a Comment