فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے کمر کس لی

مسلم لیگ ن کے رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کی خواہش ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری پوری کوشش کررہے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹادیں اور خود وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی شروع سے ہی خواہش رہی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں، ابھی بھی ان کی یہ ہی خواہش ہے کہ وہ عثمان بزدار کو کسی طرح گھر بھیج دیں اور ان کی جگہ خود وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت شدید کنفیوژن کا شکار ہے، انہیں خود نہیں پتا کہ ان کا لیڈر کون ہے۔
Comments
Post a Comment