قادر پٹیل کی مراد سعید کے خلاف تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے اہم پیغام بھیجا

قادر پٹیل کی مراد سعید کے خلاف تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے اہم پیغام بھیجا

قادر پٹیل کی مراد سعید کے خلاف تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے اہم پیغام ..
 پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے دعویٰ کیا کہ قادر پٹیل کی تقریر کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میرے ذریعے پیغام بھیجا کہ قادر پٹیل ”بیلو دی بیلٹ نہ جاوٴ“(نا مناسب اور ناجائز بات نہ کرو)۔ تفصیلا ت کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں اینکر حامد میر نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ قاد رپٹیل کی تقریر کے دوران اردگرد خواتین بھی بیٹھی ہوئیں تھی ،قاد رپٹیل نے نامناسب تقریر کی ،اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتی اور قادر کی بات سن کرکیا کرتیں؟  جس پر ردعمل دیتے ہوئے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ بے نظیر بھی وہی کرتیں جو بلاول بھٹو نے کیا۔
قادر پٹیل کی تقریر کے دوران بلاول بھٹو نے میرے ذریعے پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ قادر پٹیل ”بیلو دی بیلٹ نہ جاوٴ“(نا مناسب اور ناجائز بات نہ کرو)۔
واضح رہے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں عبد القادر پٹیل نے ایک پی ٹی آئی رہنما کے بارے میں اخلاق سے گرے ہوئے الفاظ استعمال کئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے جس کے بعد ٹی وی اینکرز، تجزیہ نگاروں اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے عبدالقادر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسی پر بات کرتے ہوئے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں صحافی صدیق جان نے انکشاف کیا ہے کہ دانش نامی اینکر نے عبد القادر کی یہ ویڈیو مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ سب لوگ اسے ضرور دیکھیں۔

Comments