بھارت پاکستان کی جاسوسی کیلئے چینی آلات استعمال کرنے پر مجبور ہوگیا

بھار ت پاکستان کی جاسوسی کیلئے چینی آلات استعمال کرنے پر مجبور ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابقپاک فوج نے پاکستان کی جاسوسی کرنے والا بھارتی ڈرون مار گرایا تو معلوم ہوا کہ ڈرون چینی کمپنی کا بنایا ہوا ہے۔ اس بات کی تصدیق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے اپنے ٹویٹ میں کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں زید حامد نے پاکستان کی جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کی تصویریں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی جاسوسی کیلئے چینی آلات استعمال کر رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈرون چینی کمپنی کا بنایا ہوا ہے۔
Comments
Post a Comment