وزیراعظم آج”احساس پروگرام”کی تقریب میں شرکت کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج لیہ میں احساس پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان 2 رویہ سڑک کا افتتاح اور رجب طیب اردوگان اسپتال ٹرسٹ کا دورہ بھی کریں گے۔
لیہ میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان “احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام “کا اجرا کریں گے، جب کہ وہ دورے کے دوران مظفر گڑھ بھی جائیں گے۔
اہم دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر صوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔
Comments
Post a Comment