پی ایس ایل 5: میچوں کے دوران اوس سے بچنے کیلئے’’ڈیوسپرے‘‘استعمال کرنیکا فیصلہ

پی ایس ایل 5: میچوں کے دوران اوس سے بچنے کیلئے’’ڈیوسپرے‘‘استعمال کرنیکا فیصلہ

پی ایس ایل 5: میچوں کے دوران اوس سے بچنے کیلئے’’ڈیوسپرے‘‘استعمال ..
 پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران اوس سے بچنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے "ڈیو سپرے" استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 5ویں ایڈیشن کے دوران لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے میچز کے دوران فلڈ لائٹس میں ہونے والے میچوں میں ڈیو سپرے استعمال کیا جائے گا۔
ڈیو سپرے کا استعمال گیند کو اصلی حالت برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے چار ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں ہوئے ہیں وہاں بھی ڈیو سپرے استعمال ہوتا رہا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی اوس کے اثرات سے بچنے کیلئے یہ سپرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیو سپرے سے گھاس گیلا نہیں ہوتا اور پانی کے قطرے گھاس پر ٹھہرنے کے بجائے زمین میں چلے جاتے ہیں۔
اس طرح گیند گیلا نہیں ہوتا۔ ماضی میں پاکستان میں فلڈ لائٹس میں ہونے والے میچز کے دوران اوس کی وجہ سے گیند کا گیلا ہونا میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوتا رہا ہے گیند گیلا ہونے سے بیٹنگ آسان ہو جاتی تھی۔ اوس کی وجہ سے باؤلرز کا گیند کو گرپ کرنا مشکل ہوتا اور رنز باآسانی بنتے تھے۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں موسم کو دیکھتے ہوئے اوس سے بچنے اور مقابلوں میں دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیو سپرے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Comments