باکسر عامر خان کا پاکستان سپر لیگ 5 کے انعقاد پر خوشی کا اظہار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی انٹرنیشنل باکسرعامرخان نے پی ایس ایل فائیو کے انعقاد پر بھرپورمسرت کا اظہارکرتے ہوئے لیگ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ اپنے ویڈیوپیغام میں 33 سالہ سابق عالمی چیمپئن نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 5 کے تمام مقابلے پاکستان میں ہونے پربہت خوشی ہے اور امر بھی مسرت کن ہے۔
انہوں نے کراچی کنگز کو اپنی فیورٹ ٹیم قرار دیا۔
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد انتہائی کامیاب رہے گا کیوں کہ بہت سے غیر ملکی کرکٹر پاکستان آرہے ہیں اور اوریہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کے بہت بہت اچھا ہے-ان کا کہنا تھا کہ انہیں پی ایس ایل کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے کیوں کہ اس میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی-
Comments
Post a Comment