پی ایس ایل5 کیلئے کمنٹری پینل تشکیل دیدیا گیا

پی ایس ایل5 کیلئے کمنٹری پینل تشکیل دیدیا گیا

پی ایس ایل5 کیلئے کمنٹری پینل تشکیل دیدیا گیا
پاکستان سپر لیگ 5 کے لیے کمنٹری پینل تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ ناموں کا اعلان ایک دو دن میں کردیا جائےگا۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل اور پریزینٹرز کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق پینل میں سابق کیوی فاسٹ باولر ڈینی موریسن، سابق جنوبی افریقی بلے بازجونٹی رھوڈز، ہلٹن ڈیون ایکرمین، سابق کینگرو فاسٹ باولرڈرک نینس، سابق آسٹریلوی اوپنر مائیکل سلیٹر، کیس نائیڈو، سابق برطانوی فاسٹ باولرڈومینک کورک، ایلن ویلکنز اور سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز مارک بوچر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمنٹری پینل میں پاکستان کے معروف نام رمیز راجا، وقار یونس ، بازید خان اور سابق ویمن کرکٹرعروج ممتاز بھی پینل کا حصہ ہیں۔دوسری جانب پریزینٹرز میں آسٹریلیا کی ایرن ہالینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے چار   شہروں لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس بار ٹائٹل کا دفاع گی- کرے                                                                                                              

Comments