بھارت کے بڑے شہر رعد 2 میزائل کے نشانہ پر

سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ کروز رعد2 میزائل بھارت کے بڑے بڑے شہر وں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ رعد 2 میزائل کو واہگہ باڈر پر رکھا جائے تو یہ دہلی تک نشانہ بنا سکتا ہے۔ جبکہ کراچی سے یہ میزائل بھارت کے بڑے تجارتی شہروں کو نشانے پر رکھے گا۔
صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کو F-16 بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکے کروزمیزائل ان شہروں کو نشانہ بنانے کے لئے کافی ہونگے۔پاکستان کے سائنسدانوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ کروز رعد 2میزائل بھارت کیلئے فروری کا تحفہ ہے۔ مودی اگر پاکستان پر حملہ کرکے 11 دن میں قبضہ کرنا چاہتا ہے تو اپنی خواہش کرکے دیکھ لے ۔
Comments
Post a Comment