کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز میں سوار کورونا وائرس کا شکار 2 افراد چل بسے

کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز میں سوار کورونا وائرس کا شکار 2 افراد چل بسے۔ جہاز میں سوار مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 620 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز سے روکے گئے کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز نامی جہاز میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون شامل ہے۔اس سے قبل جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب میں یوکوہاما کی بندر گاہ پر لنگر انداز کروز شپ میں کئی دنوں سے روکے گئے ان مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی جن کے خون کے نمونوں میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ وائرس چین میں گزشتہ برس کے آخر میں سامنے آیا تھا جس سے ابھی تک چین میں 2100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ 74000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں
Comments
Post a Comment