پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف چین کی مدد

پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف چین کی مدد

چین میں کورونا وائرس سے مزید 242 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ..

 پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف چین کی مدد، ایک چینی پروفیسر کا پاکستانی یونیورسٹی کی طرف سے بھیجے گئے پی ایچ ڈی تھیسز کی فیس لینے سے انکار، رقم کو وائرس کے خلاف استعمال کرنے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے جاپان میں موجود ٹوکیو یونیورسٹی میں ایک چینی پروفیسر کو پی ایچ ڈی کا ایک تھیسز جمع کراوایاگیا تاکہ اسکو ویویو کیا جا سکے۔
اس حوالے پاکستانی یونیورسٹی کو پانچ سو ڈالر ادا کرنا تھے۔ اس پر چینی پروفیسر کی جانب سے جو جواب آیا اس نے سب کو حیران کردیا۔ چینی پروفیسر زعان کاؤ کا کہنا تھا کہ میں ٹوکیو یونیورسٹی میں پڑھاتا ہوں اور ایک چینی ہوں، میں نے سنا ہےکہ پاکستان نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے چین کی بہت زیادہ مدد کی ہے
انھوں نے کہا کہ وائرس سے لڑنے کے لیے پاکستان نے ملک میں موجود تمام ماکس بھی چین کو دینے کا اعلان کیا تھا جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا، میں اس پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مذکورہ رقم کو وصول کرنے سے قاصر ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستانی یونیورسٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے ادا کرنے والی رقم کو کرونا وائرس کے خلاف عطیہ کردیا جائے، ان لوگوں کے لیے جنکو اسکی ضرورت ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور چین کی دوستی کے حوالے سے آج وزیراعظم عمران خان نے ایک پیغام دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑا ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان چین کا ساتھ دے گا، چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان بھی چین کے ساتھ تعاون اور مدد کو جائی رکھے گا۔

Comments