چین میں کورونا وائرس سے مزید 242 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1355 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 242 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1355 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 242 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ..
چین میں کورونا وائرس سے مزید 242 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1355 ہوگئی۔ ہوبئے میں مزید 14 ہزار 840 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 
متاثرہ افراد کی تعداد بھی 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
فصیلات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ہوبئے میں صرف ایک دن میں کورونا وائرس سے 242 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تازہ تفصیلات کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 1355 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبئے میں مزید 14 ہزار 840 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Comments