جہانگیرترین نے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے دینے کا اعلان کردیا

جہانگیرترین نے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے دینے کا اعلان کردیا

جہانگیرترین نے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے دینے کا اعلان کردیا
 جہانگیرترین نے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حصے کی 20 ہزار ٹن چینی کو 67 روپے فی کلو میں دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ سینئر رہنماء نے بتایا کہ چینی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے ایک لاکھ ٹن چینی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کے پی کے کا 60 فیصد آٹا پنجاب سے آتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی کمیٹی سے انہیں نہيں نکالا گيا، وہ ايک ہفتے کیلئے ملک سے باہر گئے تھے،وزیراعظم کسی بھی کمیٹی کیلئے اراکین کو خود منتخب کرتے ہیں، عمران خان کا انکے ساتھ اعتماد کا ایک رشتہ ہے۔

Comments